حوزہ نیوز ایجنسی اراک کی نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ صدیقہ طاہرہ (س) غرق آباد کی مدیر محترمہ ہاجر صابر نے کہا: امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کا دینِ اسلام کی توسیع اور رسول خدا (ص) کے دفاع میں کردار بے نظیر ہے۔
انہوں نے کہا: جنگ بدر اور احد میں وہ میدان کے سپہ سالار تھے اور اپنی شجاعت کے ذریعہ دین کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے۔ وہ صداقت کے ساتھ حق کی آواز بلند کرتے اور ہر وقت رسول خدا (ص) کے ساتھ رہ کر اسلام کو دشمنوں سے محفوظ رکھتے۔
مدرسہ علمیہ صدیقہ طاہرہ (س) کی مدیر نے مزید کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی تعلیمات جیسے عدل، صداقت اور سادہ زیستی آج کی دنیاوی مسائل کو حل کرنے کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: جب لوگ دوسروں کے حقوق کا احترام اور عدل پر توجہ دیں گے تو بہت سے سماجی، اقتصادی اور سیاسی بحران حل ہو سکتے ہیں۔
محترمہ صابر نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام ہمیشہ ظلم اور امتیاز کے خاتمے پر زور دیتے تھے اور ان کا یہ درس موجودہ بحرانوں کو حل کرنے میں بہت مفید ہے۔
انہوں نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی شخصیت شجاعت، صداقت، تقویٰ اور علم جیسے اوصاف سے مزین تھی۔ وہ سیاسی طاقت کے باوجود ہمیشہ معاشرتی اصلاح کے لیے کوشاں رہے اور اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے۔
انہوں نے آخر میں کہا: مدیران اور حکام کو بھی امام علی علیہ السلام کے عدل و انصاف کو نمونہ بناتے ہوئے اپنے پلان اس طرح ترتیب دینے چاہئیں کہ وہ سماجی انصاف اور عوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دیں۔
آپ کا تبصرہ