۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: خطے میں ایسے حکمرانوں کے ضرورت ہے جو جذبۂ ایمانی اور غریب لوگوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی صحافیوں اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس وقت پاکستان میں جو سیاست دانوں نے ماحول بنا رکھا ہے اس سے نوجوں نسل کے اذہان خراب ہو رہے ہیں۔ عوام آنے والے الیکشن میں ایسے لوگوں کا انتخاب نہ کریں جو استعماری قوتوں کے آلۂ کار بن کر ملک پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔ آج دنیا کے تمام ممالک کو دیانتدار صادق اور امین قیادت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو غلامی سے نجات دلا سکیں۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں نئی آنے والی حکومت کو پاکستانی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر محنت سے کام کرنا ہو گا ۔ دھشت گردی اور فرقہ واریت جسے ناسور اور ان عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حکمرانوں کو اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر اپنے اپنے موقف کو بیان کرنا چائیے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: تمام جماعتوں کو آزاد پالیسیاں بنانی چاہئیں تاکہ کہ آزاد ریاست کے طور پر عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام کر سکیں۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ امت واحدہ کے پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے فروعی اختلاف کو ختم کر کے استعماری طاقتوں کے خلاف نقطۂ اتحاد پر جمع ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہمارے مسلمان نوجوانوں کو دشمن قوتوں کی انسانی و اسلامی دشمنی پر مبنی سیاہ کاریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ خوشحال زندگی گزار سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .