۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جو ظلم  بے گناہ مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھایا جا رہا ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں  اور عالمی ادارے عملی اقدامات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جو ظلم بے گناہ مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھایا جا رہا ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے عملی اقدامات کریں۔ جمعۃ الوداع امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر بیت المقدس کی آزادی کے لیے یوم القدس قرار دیا گیا جو پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے ۔ اس دن پوری دنیا میں عوام پر مظالم کرنے والوں کے خلاف برات کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا : اسرائیل کی سیاہ کاریاں اب کھل کر دنیا میں سامنے آ گئی ہیں۔ ہر ذی شعور شخص سمجھ چکا ہے کہ تمام خطوں میں اسرائیل امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: دھشت گردی فرقہ واریت ظلم و زیادتی کے پیچھے استعاری طاقتیں کار فرما ہیں۔ محروموں، مظلوموں کا سہارا واحد نظام ولایت ہے جو تمام کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا : اپنے حقوق کے حصول کے لیے جو بیداری کی تحریک چلی ہے اس کی حمایت اور مدد ہونی چائیے تاکہ فلسطین، یمن، عراق، بحرین، افغانستان اور کشمیر کی مظلوم عوام پر ظلم کا خاتمہ ہو سکے اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .