۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: قدس پر اسرائیل کا قبضہ غیر آئینی اور غیر شرعی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے قدس کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: قدس پر اسرائیل کا قبضہ غیر آئینی اور غیر شرعی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے قدس کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ فلسطینی مظلوم عوام کے قاتل کا عالمی عدالتوں میں مقدمہ درج کیا جائے۔

امام جمعہ ملبورن، آسٹریلیا حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی نامہ نگار اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی کے مقدسات اور عبادت گاہوں پر قبضہ کوئی مذہب اور قانون اجازت نہیں دیتا اور جو ایسے اقدامات میں ملوث ہیں وہ عوام کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا: بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف جمعہ الوداع کو پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں کہیں بھی جو اسلامی تحریکیں اپنے حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اسلامی حکمرانوں کو ان کی حمایت کرنی چائیے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی اور اس کی حمایت کرنے والے اسلامی ممالک مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔ جن کی عالم اسلام بھر پور مذمت کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .