۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علمای یمن

حوزه/انجمنِ علمائے یمن نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور مسجد الاقصی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ علمائے یمن نے اپنے ایک بیان کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت اور مسجد الاقصی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انجمن نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، سوڈان اور خلیجی ممالک کے مزدور حکمرانوں کی طرف سے اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کئے گئے تمام شرمناک اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یمنی علماء نے غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں آزادی پسند فلسطینی قوم کے بلند حوصلے اور مزاحمتی جوانوں کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینیوں کے دشمن کے مقابلے میں ایمان اور عزم کی مضبوطی کی دلیل ہے۔

یمنی علماء کی انجمن نے صہیونی قابض حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے میں کردار ادا کرنے والے تمام اقدامات، موقف، کارروائیوں اور فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے عرب اور غیر عرب حکومتوں کی خاموشی اور سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یمنی علمائے کرام نے مسلم اقوام بالخصوص مزاحمتی محاذ کے آزادی پسندوں اور علمی و فکری دانشوروں سے ایک شرعی اور مذہبی فریضے کے طور پر فلسطینی کاز کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور جہادی تحریکوں کی حمایت، مالی امداد اور انہیں ہتھیار فراہم کرنے کو سب کی ذمہ داری قرار دیا۔

یمنی علماء کی انجمن نے اسرائیلی حکومت کی آمریت اور وحشیانہ جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار اس قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والی مزدور حکومتوں کو قرار دیا۔

علمائے یمن کی انجمن نے مسئلۂ فلسطین کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف مزدور اور ظالم حکومتوں کو بے نقاب کرنے میں امت اسلامیہ کی بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔

یمنی علماء نے جہاد اور مقاومت کو ہی فلسطینیوں کی آزادی کا واحد راستہ قرار دیا اور کہا کہ شہادت کی ثقافت مسجد الاقصیٰ اور قدس کی سرزمین کو صہیونیوں کے نجس وجود سے آزاد کرنے کی ضامن ہے۔

انجمنِ علمائے یمن نے فلسطینی جہاد اور مزاحمتی تحریکوں کی صفوں کو متحد کرنے اور غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے منافق آلہ کاروں کے حق میں ہر قسم کے تنازعات سے دور رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یمنی علماء نے مسئلۂ فلسطین اور فلسطینی عوام کی حمایت کے تعلق سے مؤقف اختیار کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .