۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ مظلومین اور محرومین کی مدد تب ممکن ہے کہ دنیا میں عادلانہ منصافانہ نظام ہو جس کی تصویر مکتب اہل بیت ع کے علاوہ نظر نہیں آتی، جو عناصر مختلف خطوں میں انتشار اور شدت پسندی پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ استعمار کے پالتو ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے ملبورن میں جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ امام زمانہ( عج) کی معرفت تب ہی ممکن ہے جب ہم مجتہدین اور مراجع عظام کی پہچان اور ان کی تقلید میں ہوں گے کیونکہ مجتہدین امام (عج) کے نائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مراجع عظام ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جس سے وابستہ رہ کر اپنے آپ کو امام زمانہ (عج) کی زیارت کے قابل بنا سکتے ہیں ، تشیع ایک فکر سوچ اور ایک نظام کا نام ہے جو ولی فقیہ کی شکل میں ہے ، دور حاضر کے استعمار نے ہمیشہ مراجع عظام کے پلیٹ فارم کو کمزور کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے ۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے امام زمانہ (عج) کی ولادت پر نور پر رہبر معظم ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور شیعان جہان مجتہدین مراجع عظام علماء کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں امام (عج) کی نصرت کے لیے تزکیہ نفس کردار سازی اور محاسبہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت طاغوت اور یہود نصاری تشیع کے خلاف اکٹھے نظر آتے ہیں اور اندرونی بیرونی دشمنان تشیع کو خرید کر نظام ولایت اور مجتہدین کے پلیٹ فارم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جوکہ ناممکن ہے اس وقت تشیع کا ہر نوجوان اپنے آپ کو تعلیمی زیور سے آراستہ ہو کر اور تقلیدی نظام میں رہتے ہوئے بیدار اور ہوشیار نظر آتا ہے ۔

اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ مظلومین اور محرومین کی مدد تب ممکن ہے کہ دنیا میں عادلانہ منصافانہ نظام ہو جس کی تصویر مکتب اہل بیت ع کے علاوہ نظر نہیں آتی، جو عناصر مختلف خطوں میں انتشار اور شدت پسندی پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ استعمار کے پالتو ہیں ، جو کہ ہر دور میں ناکام ہوئے ، آج تمام تر مشکلات کے حل کے لیے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے دعا کرنی چائیے تاکہ دنیا عدل و انصاف سے بھر جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .