۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
فرودگاه جده

حوزه/کل رات سعودی عرب آرامکو تیل کی تنصیبات پر انصار اللہ یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ کے ہوائی اڈے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل رات سعودی عرب آرامکو تیل کی تنصیبات پر انصار اللہ یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ کے ہوائی اڈے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

النشرہ نیوز سائٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے میزائل حملوں کی وجہ سے جدہ ایئرپورٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا کے سرگرم صارفین کے مطابق، دھماکوں کے بعد جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی ہے اور اب تک کسی بھی طیارے کو رن وے پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت پیٹرولیم کے ایک اہلکار نے یمنی فوج کے ڈرون حملے کی وجہ سے آرامکو کی ذیلی کمپنی یانبو گیس ریفائنری میں پیداوار میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی رات 11:30 بجے جازان میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کے مرکز پر اور یانبو گیس ریفائنری کی تنصیبات پر اتوار کی صبح 5:30 بجے دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔نامعلوم سعودی اہلکار نے مزید کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ریفائنری کی پیداوار عارضی طور پر کم ہو گئی ہے، جسے موجودہ ذخائر سے پورا کیا جائے گا۔

سعودی اتحاد کے مطابق، انصار اللہ یمن نے ڈرون حملے میں جیزان میں آرامکو کی تنصیب اور الشقیق میں واٹر سپلائی سکیموں کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق ظہران علاقے میں بجلی گھر اور خمیس مشیط ریفائنری ڈرون حملوں کے دیگر اہداف تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .