ہفتہ 15 فروری 2025 - 18:48
آج دنیا میں جتنی برائیاں جنم لے رہی ہیں امام زمانہ (عج) کی معرفت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ہیں

حوزہ / آج دنیا میں جتنی برائیاں جنم لے رہی ہیں امام زمانہ (عج) کی معرفت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ہیں جب تک آج کا نوجوان معرفت زمانہ (عج) حاصل نہیں کرے گا امام کا ظہور نہیں ہو گا۔ ولایت معصومین ع ایک نظام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے تبریکی پیغام میں امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: آج دنیا میں جتنی برائیاں جنم لے رہی ہیں امام زمانہ (عج) کی معرفت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج کے نوجوان کو امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے اپنا کردار اور اخلاق کو بلند کرنا ہو گا۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: استعمار امام زمانہ (عج) سے دور رکھنے کے لیے آزادی کے نام پر نوجوان نسل کو دین اسلام اور مذہب سے دور کر رہا ہے۔ دنیا آج ایک ایسے نظام کی تلاش میں ہے جس نظام سے خوشحالی اور معاشرہ کو ترقی ہو وہ نظام ولایت امام زمانہ ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر معظم، مراجع عظام، علماء اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ہمیں معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کے لیے امام زمانہ (عج) کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha