۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی بد نظمی فرقہ پرستی دہشت گردی حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہبیداری امت سے ہی مشکلات کا حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کانبرا و ممتاز سیاسی و مذہبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی بد نظمی فرقہ پرستی دہشت گردی حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہبیداری امت سے ہی مشکلات کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات اور بحرین کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانا خطے میں امن امان کو خراب کرنے کے مترادف ہے جس پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے، ایسے معاہدے سے دہشت گردی اور ریاستوں میں قتل عام میں اضافہ ہو گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ عراق فلسطین یمن بحرین افغانستان پاکستان کشمیر میں دہشت گردی اور بے گناہ اور معصوم بچوں کے قتل میں اسرائیل اور سعودی جیسے قوتیں ملوث ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اس وقت انسان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے دنیا کے کسی ملک میں قتل عام کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو آواز بلند کرنا چائے اور جو قوتیں ملوث ہیں ان کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں 
تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .