۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: قربانی صرف دنبہ ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک جذبے اور حکم پروردگار پر لبیک کہنے کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز عید الاضحی کے خطبے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قربانی صرف دنبہ ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک جذبے اور حکم پروردگار پر لبیک کہنے کا نام ہے۔ اس دن غریب، نادار اور محروم لوگوں کو یاد کرنا عید کی قبولیت کی نشانی ہے۔ انسان کا ہر وہ عمل جو خداوند متعال کے قریب کر دے اسے قربانی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس دن انسان جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد مناتا ہے تو وہ عظیم قربانی جو امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں پیش کی، اس کی یاد بھی دلاتی ہے۔ تاریخ اسلام میں دو میدان ہیں، جنت کی دو نہریں ہیں ایک کا نام منیٰ اور دوسری کا نام کربلا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے حالات حاضرہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا: استعماری اور طاغوتی چالوں سے امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آگاہ رہنا چاہئے کیونکہ اس وقت دشمن عالم اسلام کو منتشر کر کے اور اس میں تفریق ڈال کر ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے امتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمزور در کمزور ہو جائے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے آخر میں دنیا میں بڑھتی ہوئے دہشت گردی کہ جس کے نتیجے میں بے گناہ انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے، پر عالمی ادارے سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .