حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی رح نے عالم اسلام کو شعور دیا کہ آپ کا دشمن امریکہ ہے اور اس دور کے طاغوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اگر بات کی ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران ہے، استعمار نے ہر دور میں ایرانی عوام کو للکارا ہے اور عوام نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے ساتھ ہی عالم اسلام اور اگر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو ایک پرچم کے نیچے اکٹھا ہونا ضروری ہے۔
یہ بات امام جمعہ کانبرا استریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے آج جمعہ کے خطبہ میں دنیا کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوۓ بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑا ہونا ہوگا، جہاں پر بھی دشمن کو موقع ملتا ہے وہ مسلسل حملہ آور ہیں۔ امارات بحرین اور سعودی عرب جسے ممالک دشمن کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ایسے نام نہاد حکمرانوں نے امت مسلمہ کا نام مسخ کیا ہے اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون کا سودا کرتے رہے ایسے حکمران ہمیشہ ناکام نامراد ہوئے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج دنیا کے حالات روز بروز بدلتے ہوئے نظر آرہی ہے ایسے حکمرانوں کو عوام پہچان چکی ہے جو عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں۔ نام نہاد حکمرانوں نے عراق بحرین یمن کشمیر افغانستان میں قتل غارت جسے پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں، اس وقت شیعہ سنی مل کر ایسے حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ خطے میں امن امان قائم ہو سکے۔