حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کرمان حجتالاسلام والمسلمین علیدادی سلیمانی نے خطبہ جمعہ میں خبردار کیا کہ ایران کی سرزمین اور قانونی حدود کی خلاف ورزی پر سخت اور فوری ردعمل دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں امریکہ جیسے طاقتور دشمنوں کو سبق سکھایا جا چکا ہے۔
کرمان کے امام جمعہ حجتالاسلام والمسلمین علیدادی سلیمانی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خطبہ جمعہ میں مختلف اہم داخلی و خارجی موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کی خاک یا قانونی و مشروع حریم پر کوئی حملہ کرے تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون کی تباہی ایران کی دفاعی صلاحیت اور عزم کی مثال ہے۔
انہوں نے دفاع مقدس کی فتوحات اور خرمشہر کی آزادی کو ایرانی قوم کی قربانیوں اور عزم راسخ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، لیکن دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ وہ مقاومت کو علاقائی امن کا اہم عنصر قرار دیتے ہوئے حزباللہ لبنان کی کامیابی کو بھی اس کا ثبوت سمجھتے ہیں۔
امام جمعہ نے شہید ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اخلاص، صداقت اور جهادی طرز عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی نے کم وقت میں مؤثر خارجہ پالیسی، معیشت، اور عوامی خدمت میں بے مثال کارکردگی دکھائی۔
آخر میں انہوں نے اسلامی خانوادے کے نمونہ یعنی حضرت علی علیہ السلام و حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ازدواجی زندگی کو قابل تقلید قرار دیا اور ایرانی عوام کو اپنے دینی و اخلاقی تربیت کے لیے اس الگو سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔









آپ کا تبصرہ