حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے شاہ نجف فاونڈیشن میں نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: انسان قاتل عناصر کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے۔ آج اگر انسان دشمن قوتیں خوف زدہ ہیں تو صحیح جمہوریت سے ہیں، جس کے ذریعہ صحیح عادلانہ نظام کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ اگر آج کا نوجوان بیدار ہو جائے تو معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: اس دور میں عوام کو اپنے حقوق کا شعور دینے کے لیے ایک منظم تحریک بیداری کی ضرورت ہے۔ علم سے نوجوان کو دور رکھنا استعمار کی سازش ہے تاکہ جاہلیت کو فروغ دیا جائے۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اسرائیل جس سے خطے میں روز بروز دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ اس کو روکنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔