جمعہ 11 ستمبر 2020 - 20:28
دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ تمام طبقات میں انسان شناسی مہم شروع کی جائے تاکہ انسانی جرائم کا خاتمہ ہو سکے ساتھ ہی درندہ صفت انسانوں کو سر عالم سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں روز بروز بڑھتے ہوئے انسانی جرائم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات میں انسان شناسی مہم شروع کی جائے تاکہ انسانی جرائم کا خاتمہ ہو سکے اور ساتھ ہی درندہ صفت انسانوں کو سر عالم سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ اور ہم ملک پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت فی الفور مجرموں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے اس قسم کے واقعات دین و اسلام اور علم کی دوری کا نتیجہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلام اور قرآن کی رو سے انسان شناسی مہم شروع کی جائے کیونکہ قرآن اور اسلام سے وابسطہ رہ کر ہی  معاشرے کا  اچھا انسان بن سکتا ہے 
مذہب سے دور اور آزادی کے نام پر معاشرے میں بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہیں جس کے نتیجے میں لاہور میں ہونے والے خاتوں کے ساتھ زیادتی جسے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس چیز کی طرف زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہی معاشرہ کا صحیح انسان بناتا ہے اور ایک دوسرے کے حقوق، جان و مال عزت آبرو  کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دنیا کے حکمرانوں کو انسانیت کو تحفظ دینے کے لیے اسلام قرآن اور مکتب اہل بیت سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ کیونکہ مکتب اہل بیت علیہم السلام ہی سے تمام حقوق اور انسانیت کی عظمت وقار کا درس ملتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .