حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ نے واقعہ کربلا کے بعد یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور کوفہ اور شام کے بازار میں اور دربار میں ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آپ نے یزید کے دربار میں اس ظالم حکمران کو رسوا کیا اور کربلا اور امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچایا۔
علامہ ڈومکی نے کہاکہ امام علی ابن الحسین زین العابدین ع نے دعا اور مناجات کے ذریعے اللہ رب العزت سے عشق اور محبت کا درس دیا اور بلند و بالا اسلامی معارف کو دعا کی صورت میں پیش کیا بنو امیہ کے دور آمریت میں سید سجاد امام زین العابدین علیہ السلام نے اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے لئے لیے کیے گٸے اقدامات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحیفہ سجادیہ معارف الہی اور مناجات کا بے مثل خزانہ ہے اسی لہذا اس کو زبور ال محمد کہا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ سید سجاد کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی میں امام سجاد علیہ السلام کے نقش سیرت کو عملی کریں اس موقع پر کانفرنس سے شیعہ سنی علماء کرام اور شخصیات نے خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ