۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ کراچی میں سر عام ایک مسلک کے خلاف کفریہ نعروں نے گرے لسٹ کی تلوار دبے پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کراچی میں نکالی جانے والی ریلی میں تکفیری نعروں پر ریاست کی کارکردگی پرسوالیہ نشان کا انتباہ۔

انکا کہنا تھا کہ ریاست کی موجودگی ایسے شدت پسند دہشت گردوں نے سر عام شیعہ کافر کے نعرے لگائے جو اس سے پہلے فورسز اور شیعہ و سنی افراد کو بارہا دہشت گردی کا نشانہ بناچکے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ زیارت عاشورا ہمارے عقیدے کا حصہ ہے اور اس پر کس صورت پچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک دوبارہ افراتفری میں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی شاہراؤں پر شان صحابہ کے دعویداروں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں امام بارگاہوں پر پتھراو ، دیواروں پر تکفیر کے نعرے اور سر عام شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ قومی ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .