حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید الساجدین علی ابن الحسین امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام آپؑ کی علمی اور روحانی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں امام جمعہ کوئٹہ سید ہاشم موسوی، علامہ اسدی، علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت اہم سنی علما جنمیں جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد خان شیرانی،امیر جماعت اسلامی عبد الحق ہاشمی اور دیگر نامور دانشور شریک تھے۔
مقررین نے امام زین العابدین علیہ السلام کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور صحیفہ سجادیہ اور رسالہ حقوق کی علمی اور روحانی اہمیت بیان کی اور خاص کر صحیفہ سجادیہ میں شامل دعاؤں کو عالم اسلام کا علمی خزانہ اور بہترین دعا قرار دیا۔
کانفرنس میں پاکستان کے معروف نعت خواں محترم اعظم چشتی نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔