۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
علماء و ذاکرین کانفرنس

حوزہ/ کانفرنس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علما و ذاکرین شریک ہیں، کانفرنس کے اختتام پر قائدین کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر مشترکہ متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ملک کے مجموعی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس شروع ہوگئی۔

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی، علامہ شیخ محسن نجفی، حافظ ریاض حسین، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ افضل حیدری، علامہ ڈاکٹر حسین اکبر، علامہ عارف واحدی، مولانا ملک اعجاز، فرزند قائد شہید سید علی حسین الحسینی، علامہ تقی نقوی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف جلبانی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر، آئی او سمیت ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علما و ذاکرین شریک ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر قائدین کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر مشترکہ متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ملک کے مجموعی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .