۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ سیدہ زھرا نقوی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے گزشتہ شب موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات کا رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ درندہ صفت وحشی مجرموں کو جب تک اسلام و شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی معاشرے میں یہ درندگی بڑھتی چلی جاۓ گی۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی وحشت ناک ہے جس پر مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کے بجاے خاتون کے اکیلے سفر کرنے پر بے جا سوال اٹھاے جا رہے ہیں۔

محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان ، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے مدینہ کی طرز کا نظام عدل و انصاف قائم کرنا ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کا سد باب کر سکتی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .