۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام شیعہ جماعتوں کا مشاورتی اجلاس، مشترکہ اعلامیہ جاری

حوزہ/ شیعہ وحدت کونسل پاکستان کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و جلوس، ملی جماعتوں، بانیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں اور عمائدین کا مشاورتی جلاس امام بارگاہ ابوالفضل العباس ملتان میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ وحدت کونسل پاکستان کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و جلوس، ملی جماعتوں، بانیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں اور عمائدین کا مشاورتی جلاس امام بارگاہ ابوالفضل العباس ملتان میں منعقد کیا گیا۔

رہنمائوں نے کہا کہ ہم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرمان کی تجدید کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہمارا سر تن سے جدا تو ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنے عقیدہ سے انحراف نہیں کر سکتے۔ عزاداری سید الشہداء کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ اجلاس ریاست پاکستان میں ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتا ہے، زیارت مقامات مقدسہ ہماری عبادت کا مرکز ہیں۔

پاکستان سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس میں آسانیاں پیدا کرے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ندیم عباس کاظمی، ممتاز حسین ساجدی، تصور شاہ، لیاقت حسین ہاشمی، ناصر عباس سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .