۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ناصر عباس جعفری سے شیعہ عمائدین کی ملاقات

حوزہ/ اسلام آباد میں اجلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے تمام تنظیمات کو ملکر اتحاد و یکجہتی کیساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تنظیمات کیساتھ ملکر مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کی انجمنوں، ماتمی تنظیموں، ٹرسٹیز اور دیگر تنظیمات کے سرکردہ افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور تشیع کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے تمام تنظیمات کو مل کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تنظیمات پر مشتمل شیعہ وحدت کونسل بنانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام قومی و ملی تنظیمیں حالیہ صورت حال کے سدباب کے لیے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور وفاقی دارالحکومت میں اپنی اپنی سطح پر پروگرام منعقد کرینگی، جہاں مقامی، علاقائی شیعہ تنظیموں کے قائدین اور عمائدین شریک ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .