۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام والسلمین سید حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ رسول اللہ کی ختم نبوت اور آپ پر نازل ہونیوالی الہامی کتاب قرآن قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کیلئے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ختم نبوت بنیادی اسلامی عقیدہ ہے، جس کے مطابق پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم قیامت تک آخری نبی اور قرآن آخری الہامی کتاب ہے، جس میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔ علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالق ِ کائنات نے رسول اکرم کو خاتم الانبیاء بنایا، حضور کا فرمان ہے لا نبی بعدی میرے بعد کوئی نبی نہیں، رسول اللہ کی ختم نبوت اور آپ پر نازل ہونیوالی الہامی کتاب قرآن قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رحلت سے چھ ماہ قبل حدیث ثقلین کے ذریعے اس وقت کے اصحاب سے لے کر قیامت تک آنیوالے تمام مسلمانوں پر واضح کر دیا تھا کہ میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ایک قرآن اور دوسرے میرے اہلبیتؑ، ان دونوں سے متمسک رہنے میں ہی تمہاری نجات ہے، پھر مباہلہ کے دن اہلبیت کی شناخت بھی کروا دی تاکہ کوئی اور شامل نہ ہو سکے۔

ان کا کہنا تھاکہ اکابرین ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین، علامہ حافظ تصدق حسین، مولانا علی غفنفر کراروی، مولانا محمد اسمٰعیل اور شیعہ رہنما مظفر علی شمسی نے تحریک ختم نبوت میں بھر پور کردار ادا کیا جبکہ ملتان سے رکن قومی اسمبلی عباس حسین گردیزی نے شیعہ مکتب کا ختم نبوت پر موقف بھی پیش کیا، جو پارلیمنٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .