حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
ایک طرف سرحدوں پر بھارت جارحیت دکھارہا ہے تو دوسری طرف ملک کے اندر ملک دشمن سفاک عناصر فرقہ واریت اوربدامنی پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں،قوم کو تفرقہ میں ڈال کر ، مختلف ایشوز پر منقسم کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں ہورہی ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، موجودہ حالات میں حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کسی دوسرے ملک کی پراکسی بننے کی باتیں کی جارہی ہیں ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تمام سازشوں کو ناکام اور ملکی سلامتی ‘ قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک کے اندر سلامتی کو باہم متحدہوکر یقینی بنایا جائے‘ عوام کو امن و سکون کی فراہمی‘ انکے حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔
علامہ ساجد نقوی نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فروعی ،گروہی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔
علامہ ساجدنقوی نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اگر طن عزیز پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اور دفاع وطن کے لئے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی ۔ ان حالات میں پاکستانی قوم کے لئے یہ بہترین اور سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد و منظم ہوکر عالمی دنیا کو باور کرائیں کہ ہم نہ صرف متحد و منظم قوم ہیں بلکہ ملک کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لازم ہے کہ لاتعداد قربانیوں اور لہو رنگ جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آنے والے مملکت خداداد پاکستان کی بقاءاور سالمیت کے لئے مل کر جدوجہد کی جائے اور جس طرح تمام مکاتب و مسلک کی مشترکہ جدوجہد کی بدولت قیام پاکستان عمل میں آیا اسی طرح تعمیر پاکستان میں بھی مل جل کر حصہ لیا جائے۔

حکمران موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اگر طن عزیز پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
-
پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنوں سے خطرہ ہے، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین
آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن اور انکی نابودی کا دن ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ایک قوم اور یک جان ہو کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا:ارض پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات قابل قدر ہیں۔ عوام کو امن و سکون کی…
-
کراچی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام علماء و ذاکرین امامیہ کنونشن کا انعقاد
حوزہ/ کراچی کے بھوجانی ہال میں علماء و ذاکرین کنونشن سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ جو شیعوں کو کافر کہتے ہیں ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ کئی صحابہ کرام تابعین…
-
اسلام آباد میں "روز حرمت قرآن و ناموس رسالت" کے عنوان سے احتجاجی ریلی
حوزہ/ علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا کہ اقوام عالم کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ دین اسلام کی تضحیک اور امت مسلمہ کی مسلسل کردار کشی شدید تہذیبی تصادم کی…
-
ہم نے گردنیں کٹا دی ہیں لیکن یزیدیت کی اطاعت قبول نہیں کی، علامہ محمد حسین اکبر
حوزہ/ تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ وطن کی محبت اہلبیت اطہار و آئمہ معصومین علیہم السلام اور اصحاب رسول ؓ جن کی تعداد کم از کم ایک لاکھ چالیس…
-
پاکستان میں عالمی یوم حجاب پر خواتین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ جماعت اسلامی کی جانب سے عالمی یوم حجاب پر خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
-
فرقہ واریت پھیلانے والوں کو مذہبی ہم آہنگی سے شکست دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں قیصر عباس نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
-
گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی
حوزہ/ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد علی عابدی نے کہا کہ قرآن اور رسول(ص) کے تقدس کو جس طرح پامال کیا گیا، اس سے سب مسلمانوں کے دل کو تکلیف…
-
دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو…
-
پاکستان میں قومی وحدت سے فرقہ واریت کی سازش ناکام بنائیں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ پاکستان میں ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح شیعہ مراجع عظام نے اہلسنت برادران کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کی طرف اٹھتی…
-
قم مقدس میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد:
مہدوی حکومت کے لشکر کی ایک جھلک شہید قاسم سلیمانی تھے، حجۃ الاسلام محمد شجاعی
حوزہ/ حکومت مہدوی عالمی سطح پر قائم ہوگی اور ان کا لشکر بھی ایک بین الاقوامی فوج ہوگی جس میں ملکوں کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ اس عالمی فوج کی تشکیل کی ایک…
-
ختم نبوت بنیادی اسلامی عقیدہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ رسول اللہ کی ختم نبوت اور آپ پر نازل ہونیوالی الہامی کتاب قرآن قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کیلئے ہے۔
-
قوم، ملک و امت کو انتشار کی نہیں بلکہ محبت اخوت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ اگر ہم متحد ہوئے تو کامیابی ہر مقام پر ہمارے قدم چومے گی ورنہ شکست اور رسوائی ہمارا مقدر ہوگی۔
آپ کا تبصرہ