۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
پاکستان میں عالمی یوم حجاب پر خواتین کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ جماعت اسلامی کی جانب سے عالمی یوم حجاب پر خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی کی جانب سے عالمی یوم حجاب پر خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغرب کی پروردہ این جی اوز خواتین کے حقوق کے نام پر معاشرے میں بے راہ روی کو فروغ دے رہی ہیں، ملک پر مسلط جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دارعام آدمی کا استحصال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے عالمی یوم حجاب کے موقع پر پی سی ہوٹل میں خواتین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حجاب کا حکم کسی انسان کا نہیں، خالق کائنات کا ہے، پردہ کے متعلق قرآن و سنت میں بڑے واضح احکامات ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ لبرل اور سیکولر لابی اسلام کے عطا کردہ خاندانی نظام کو توڑنا چاہتی ہے، تعلیمی اداروں سے باہر اڑھائی کروڑ بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان قرآن و سنت کی بالا دستی کا تقاضا کرتا ہے، اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کو ناکام بنانے میں مسلم خواتین نے بڑا موثر کردار ادا کیا ہے، معصوم کلیوں کو دن دیہاڑے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم بچیوں کو لائبریریوں اور لیبارٹریوں سمیت تحقیقی اداروں میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، 72 سال سے اقتدار پر مسلط حکمران ملک کے نظریے اور جغرافیے کی حفاظت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .