۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت (ص) ریلی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ضلع ٹھٹھہ میں بعد از نماز جمع  2:00 بجے امام بارگاہ شاہ نجف تا مین گیٹ شاھجان مسجد تک ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ضلع ٹھٹھہ میں فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں خاتم النبیّن حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت اورسوئیڈن میں قرآن مجید کو نذرآتش کیئے جانے کے دلخراش سانحات کے خلاف ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت (ص) احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اطلاعات کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر بعد از نماز جمع  2:00 بجے امام بارگاہ شاہ نجف تا مین گیٹ شاھجان مسجد تک ریلی نکالی گئی۔

جس میں تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھر پور شرکت کی،ریلی کے شرکاء سے مولانا علی گوہر ایمانی،مولانا ایاز علی اور مجلس وحدت مسلمین ٹھٹھہ کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالحسین،برادر مختیار علی دایو نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .