۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستان، خاکوں کی اشاعت کیلاف جھنگ میں احتجاجی ریلی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام برآمد ہونیوالی ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ یا پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ بارہا کی جانیوالی مذموم حرکت ہے، جس پہ نہ صرف مسلمان بلکہ خالق ارض و سماء بھی غضبناک ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ضلع جھنگ میں وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کی جانب سے بعد از نماز جمعہ اسلامیہ ہائی سکول سے تھانہ صدر چوک تک فرانس اور سویڈن میں ہونیوالی عظیم مقدسات دین اسلام کی بے حرمتی کیخلاف ریلی نکالی گئی۔

قرآن و صاحب قرآن کریم کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل ملک صفدر عباس اور  آئی ایس او کے رہنما بلال حیدر شہیدی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے باور کروایا کہ حکومت وقت اور تمام مقتدر ادارے اپنے اثر و رسوخ سے اس کافرانہ حرکت کا بھرپور جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ یا پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ بارہا کی جانیوالی مذموم حرکت ہے، جس پہ نہ صرف مسلمان بلکہ خالق ارض و سماء بھی غضبناک ہوا ہے۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمان مل کر یہود و نصاری کی نجس سازشوں کو خاک میں ملا دیں۔ اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .