۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
تحریک لبیک پاکستان ملتان

حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے سادات و گدی نشین اپنے اجداد سے وفا کریں اسمبلی فلور سے سویڈن کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام تحفظ قرآن و فلسطین ریلی نکالی گئی۔ ریلی ہیڈ سکندری تا سورج میانی چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈویڑنل ناظم ملتان چوہدری بلال نور رضوی، ڈویڑنل امیر علما و مشائخ ونگ تحریک لبیک پاکستان ملتان مفتی محمد مظہر حسین چشتی نے کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد مظہر حسین چشتی نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی ناقابل برداشت عمل ہے، اس گستاخی کی وجہ سے کروڑوں مسلمان کے جگر چھلنی ہیں، حکومت وقت سویڈن کو سخت جواب دے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے امت مسلمہ کی بزدلی کا ثبوت ہے، اسرائیلی مظالم فی الفور بند کروائے جائیں۔ اس موقع پر چوہدری بلال نور رضوی نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، ہم قرآن کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، حکومت وقت فی الفور سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ایم این اے 148 ملک اظہر احمد سندیلہ نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے سادات و گدی نشین اپنے اجداد سے وفا کریں، اسمبلی فلور سے سویڈن کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کریں۔

اس موقع پر فقیر محمد افضل نقشبندی، قاری عبدالطیف مہروی، ملک اظہر احمد سندیلہ، سکندر حیات بھٹی، راحیل شہزاد اعوان، اختر رضا قریشی، ملک ریحان جوئیہ سمیت پی پی و یوسیز کے دیگر زمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان موقع شرکا ریلی نے بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر الجہاد الجہاد، ہم حافظ قرآن ہیں، ہم محافظ قرآن بھی ہیں کے نعرے درج تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .