۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
شیعیان نیجریه هتک حرمت به قرآن در سوئد را محکوم کردند

حوزہ / نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شیعوں کی ایک بڑی تعداد نے کل اس شہر میں نماز جمعہ کے اختتام پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، گذشتہ روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جامع مسجد میں شیعہ نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی نکالی اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "قرآن ہماری ریڈ لائن ہے" درج تھا۔

مارچ کے شرکاء نے نائیجیریا کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرے اور اسے سویڈن میں اس شرمناک فعل کو انجام دئے جانے اور سویڈن پولیس کی جانب سے اس خلاف ورزی کی اجازت جاری کرنے پر سرزنش کرے۔

واضح رہے کہ اس ریلی کے شرکاء نے بیشتر اسلامی ممالک کی طرح مسلمانوں اور دنیا کے دیگر آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈش مصنوعات کے استعمال کا بائیکاٹ کرکے قرآن کریم کی اس بے حرمتی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .