حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الحرام کے امام جماعت اور خطیب شیخ فیصل غزاوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنا اور دین اسلام کے خلاف پروپیگنڈا، دشمنوں کی طرف سے جارحانہ اقدامات کی واضح مثال ہے، کہا کہ اسلام کی توہین کرنے والے روحانی طور پر مریض ہیں اور ان کی انسانی اور تہذیبی اقدار کی بنیاد نابود ہو چکی ہے، وہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ مسلمان اپنے اخلاق اور رفتار پر باقی رہے اسی وجہ سے ان میں سے کچھ لوگ مسلمانوں کے احساسات کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے ہم جنس پرستی کو قابلِ مذمت فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستی کا دین، انسانی فطرت اور تہذیب وتمدن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خطیبِ مسجد الحرام نے مزید کہا کہ خداوند متعال کی خلقت کو کسی بھی شکل سے تبدیل کرنا، گناہانِ کبیرہ میں سے ہے اور اس کی دین اسلام نے نہی کی ہے۔