۲۱ آبان ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 11, 2024
شیخ صالح آل غریب

حوزہ/ سعودی حکام نے قطیف سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ صالح آل غریب کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے قطیف سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ صالح آل غریب کو گرفتار کر لیا۔

’’نبا ٹی وی‘‘ کی وبسائٹ نے لکھا کہ یکم 23 جولائی 2023 بروز اتوار شام کے وقت سعودی حکام نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح آل غریب کو قطیف کے علاقے شہر صفوی میں گرفتار کر لیا ہے۔

دمام کے علاقے کے سیاسی تحقیقات کے شعبے نے حجۃ الاسلام والمسلمین آل غریب کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا ، لیکن پولیس چوکی میں داخل ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا اور انہیں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سعودی عرب نے قطیف میں یوم عاشورہ کے خلاف بے مثال محاذ آرائی شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ مساجد اور حسینیہ کو بند کرنا شروع کر دیا ہے اور امام بارگاہوں سے علم کو ہٹانا بھی شروع کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .