۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ایران

حوزہ / جامعه مدرسین حوزه علمیه قم نے قرآن کی توہین اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کے گھناؤنی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم نے سویڈن میں قرآن کی توہین اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے :

بسم‌الله الرحمن الرحیم

قرآن مجید کی توہین اور جلانے کا دردناک اور شیطانی واقعہ ایک بہت بڑا اور ناقابل معافی جرم ہے۔ اگرچہ یہ تحریک جاہلوں کے ایک گروہ کے توسط سے  چلائی گئی ہے ، لیکن اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں کار فرما ہیں اور یہ انہی پلیدی کا ایک سلسلہ ہے جو کہ ہمیشہ  اسلامی مقدسات کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
صہیونی تھنک ٹینکس اور ریاستہائے متحدہ اور کچھ یورپی حکومتوں کی تنظیموں میں بین الاقوامی صہیونیت اور عالمی استکبار کے توسط سے اسلام دشمنی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے  اور اس پر عملدرآمد کے لئے کرائے کے لوگوں کو اکسایا جاتا ہے۔

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم  نے اس گھناؤنی حرکت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز کارٹونوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ :
امت اسلامیہ سمیت ہر آزاد اور عقل و شعور رکھنے والا انسان بھی اس فعل کی مذمت کرے گا اور اس کا مقابلہ دانشمندی اور ہوشیاری سے کرے گا۔ اسلام مخالف اقدامات کو ایک امریکی منطق نے شکل دی ہے ،  یہ اسلامی تہذیب کے ابھرنے اور امریکی عالمی نظام کی نابودی کا سبب ہے۔ آج ، استکبار جہاں ،تکفیری اور بین الاقوامی مظالم اسلام کا بنیادی دشمن ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسلام اور امت اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔

ہم اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنی کے خلاف غیر فعال طور پر عمل نہیں کریں گے  اور ہم مستحکم ارادوں کے ساتھ قرآن کی تعلیمات کو مزید فروغ دیں گے۔ قرآن کی روشنی اور اس عظیم کتاب آسمانی کی رونق ، جو الٰہی اور انسانی علم سے بھری ہوئی ہے ، مسلمانوں کی روحوں  سے جڑی ہوئی ہے اور اس کی روشنی کو کبھی بجھایا نہیں جا سکتی۔
عالم اسلام کو اسلام دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہئے اور اس سلسلے  کی جڑوں کو کاٹنا چاہیے۔آزادی عقیدہ کے بہانے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کشی اور قرآن مجید کی توہین کرنا در حقیقت آزادی کا قتل اور عقیدہ کی مجرمانہ توڑ ہے۔

قابل احترام وزارت خارجہ اور بین الاقوامی قانونی اداروں پر ضروری ہے کہ وہ ان بامقصد توہین پر فیصلہ کن رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے افکار و عقائد کا دفاع کریں۔ <<الاسلام یعلوا و لایعلی علیه>> اسلام ہمیشہ غالب رہے گا اور اس پر کوئی غالب نہیں آ سکتا ، یہ ایک حقیقت ہے جو کہ موجودہ دور میں نمایاں ہو چکی ہے۔

(وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کرِهَ الْکافِرُونَ) (سورہ مبارکہ الصف: آیت8)

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

محمد یزدی

سربراہ شورای عالی جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .