۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت  اللہ العظمی جعفر سبحانی

حوزہ / مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق: علما و طلباء کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے درس خارج  کو سن سکتے ہیں اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

درس خارج کو براہ راست سننے والے علماء و طلباء اپنے سوالات کو  ٹائپ کرسکتے ہیں ، استاد کے منبر کے پاس کھڑا شخص سوالات کی جانچ کر کے وہ سوال استاد سے پوچھے گا،  استاد اور طلباء سوال کو ایک ساتھ سنیں گے پھر استاد جواب دیں گے ۔اس طریقہ کار کا اجراء اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ حوزہ علمیہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

حوزہ علمیہ مشہد مقدس سے ، استاد مصطفی اشرفی شاھرودی اور استاد رجبعلی رضا زادہ کے دروس خارج بھی آنلائن شروع ہو چکے ہیں۔

مدرسہ فقاہت، حوزہ علمیہ قم کے 120بنیادی نصاب کو براہ راست نشر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، اس طرح ہر ماہ 20 نئے اسباق کو براہ راست نشر کردیئے جائیں گے تاکہ چھے مہینوں میں 120اسباق کو حاصل کیا جاسکے۔ اس مدت کے دوران ، مذکورہ 120 اسباق کو محفوظ شدہ دستاویزات اور روزانہ کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دروس کے اختتام پر 2 گھنٹے کے اندر آڈیو کی صورت میں دروس کو اپ لوڈ کیا جائے گا۔

فی الحال مدرسہ فقاہت کی سائٹ پر 5 ممالک کے تقریباً 330  اسباق اور دروس موجود ہیں  اور انہیں اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .