۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین خسروپناه

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناہ نے کہا: دنیا بھر کے علمائے اسلام کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے شرمناک اقدام کی مذمت کرنی چاہیے اور بین الاقوامی اداروں کو بھی اس اقدام کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دینی تعلیم کے مرکز حوزہ علمیہ قم میں دینی علوم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناہ نے سویڈن میں حالیہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا:علماء اسلام اور بین الاقوامی اداروں کو بھی اس شرمناک اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: ہمیں توقع ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اس غیر انسانی اقدامات کے خلاف قانونی اور بین الاقوامی سطح پر اقدامات کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .