۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده

حوزہ/ ایران نے فرانسیسی میگزین کے ذریعے حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچتی ہے اور پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں توہین کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا آزادی اظہار رائے کا مصداق نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا ایسا اتفاق نہیں کہ فرانس کی مذکورہ میگزین چارلی ہیبڈو نے اس قسم کا توہین آمیز اقدام کیا ہے، بلکہ اُس نے 2015ء میں بھی سرکار رسالتمآب (ص) کے سلسلے میں گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی فرانسیسی میگزین کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .