۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
پیام نوری همدانی

 حوزہ/ قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف آیت اللہ نوری ہمدانی نے پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے پر آیت اللہ نوری ہمدانی نے پیغام صادر کیا ہے۔

 ان کے اس پیغام  کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن کریم کی حالیہ بے حرمتی کا شرم آور اقدام تمام آزاد انسانوں کے لیے دکھ اور درد کا باعث بنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس شرم آور اقدام کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ان کے اس اقدام کا مقصد اسلام فوبیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانان عالم اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کریں۔

میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اسلامی ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کریں اور اس قسم کے واقعات کے تکرار کا راستہ روکیں۔

حسین نوری همدانی

 ١٦ محرم الحرام ١٤٤٢ھ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .