۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نوری المالکی رئیس ائتلاف دولت قانون عراق

حوزہ / نوری المالکی سابق وزیر اعظم عراق نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراجعین عظام کو نشانہ بنایا جانا اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ  کرنا کسی بھی گروہ کے ذریعے ناقابل قبول ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نوری المالکی سابق وزیر اعظم عراق نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراجعین عظام کو نشانہ بنایا جانا اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ  کرنا کسی بھی گروہ کے ذریعے ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

نوری المالکی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ عراقی قومی خودمختاری اور امن و امان کے دشمن محسوس کرتے ہیں کہ مرجعیت کا اختیار مضبوط ہے اور اتحاد و خودمختاری کی حمایت کرتی ہے ، لہذا دشمن ہمیشہ امت کو اس کی بابصیرت قیادت سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ یہ بھول گئے کہ عراقی عوام اپنی تمام تر طاقتوں ، نسلوں اور مذاہب کے ساتھ مرجعیت دینی کا احترام کرتے ہیں اور ان کی پیروی کرتے ہیں،کیونکہ مرجعیت ریڈ لائن ہے اور مرجعیت نے یہ اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ثابت کیا ہے اور انہوں نے جمہوریت کی حمایت کرتے ہوئے خون ریزی کی روک تھام بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرجعیت کے کردار سے انکار اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے بہت کم اور محدود ہیں ، ان کو بھی مراجع عظام کا احترام کرتے ہوئے انکی پیروی کرنی چاہیے ، کیونکہ مرجعیت قوم کی مرضی کی نمائندگی کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .