۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
صلاح مژیف مفتی چچن

 حوزہ/ جمہوری چیچنیا کے مفتی نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت پر مغربی دنیا کی اسلام اور دوسرے تمام مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوری چیچنیا کے مفتی صلاح مژیف نے 2015ءمیں فرانسوی ملی چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے کے معاملے کا ذمہ دار پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارٹون شائع کرنے والوں کا قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت فرانسوی مجلے کا ناصرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغربی دنیا کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

چیچنیا کے مفتی نے کہا: یہ مجلہ ہمیشہ سے شدت پسندانہ مواد شائع کرتا رہتا ہے تاکہ لوگوں کو مذہبی دشمنی پر اکسایا جا سکے۔

یاد رہے کہ فرانس کے مجلے چارلی ہیبڈو نے گذشتہ منگل کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون کو دوبارہ شائع کیا ہے۔ اس نے جب پہلی بار یہ توہین آمیز کارٹون شائع کیے تھے تو بھی مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .