۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جماعت اسلامی ویمن ونگ

حوزہ/ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ویمن ونگ کی ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم اس طرح مرتب کیا جائے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں اور بچیوں میں حیا کی آبیاری ہو، محفوظ معاشرے کی تشکیل میں مردوں کی ذمہ داریوں پر لیکچرز رکھوائے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی ضلع ملتان (خواتین) کی صدر شازیہ شیر افضل، نائب صدر ضلع عائشہ کامران، نگران جامعات المحصنات سلمی خان نے دفتر جماعت دارالسلام میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیا وحجاب تحفظ بھی۔

رحمت بھی کے عنوان سے عشرہ حجاب میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیا اور حجاب کے کلچرکو عام کیا جائے، ملازمت پیشہ خواتین کا ان کی جائے ملازمت پر عزت و وقار اور تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اشتہارات اور ڈراموں میں شرم و حیا کی دھجیاں نہ بکھیری جائیں، عورت کی نسوانیت کی توہین کا عمل روکا جائے، معاشرے کو بے راہ روی پر ڈالنے والے تمام عوامل کا قلع قمعہ کیا جائے، نصاب تعلیم اس طرح مرتب کیا جائے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں اور بچیوں میں حیا کی آبیاری ہو، محفوظ معاشرے کی تشکیل میں مردوں کی ذمہ داریوں پر لیکچرز رکھوائے جائیں گے۔

معاشرے کی مختلف طبقات کی خواتین کی آراء پر سروے کرایا جائے گا، میڈیا پرسنز، اینکرز، بیوٹی پارلر اور بوتیک کے نام خطوط اور لٹریچرز پہنچائے جائیں گے، لباس تہذیب کی علامت یا لباس فیشن اور اسلام کے عنوان سے کتابچے بڑی تعداد میں تقسیم کیے جائیں گے، 8 ستمبر کو مرکز خواتین جامعات المحصنات میں ایک بڑا پروگرام پیش کیا جا رہا ہے اور اسی حوالے حیاء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .