۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ پاکستان میں ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح شیعہ مراجع عظام نے اہلسنت برادران کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کی طرف اٹھتی انگلیوں کو بھی فوری طور پر کاٹا جائے تاکہ پوری اُمت مسلمہ کے جذبات مجروع نہ ہوں اور ملک میں امن کی فضا قائم رہ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر سید سبطین حیدر سبزواری نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ملک دشمن اور بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے فرقہ ورانہ فضا خراب کرنے کی گھناﺅنی سازش کی گئی ہے، جسے پوری قوم کی مدد سے ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح شیعہ مراجع عظام نے اہلسنت برادران کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کی طرف اٹھتی انگلیوں کو بھی فوری طور پر کاٹا جائے تاکہ پوری اُمت مسلمہ کے جذبات مجروع نہ ہوں اور ملک میں امن کی فضا قائم رہ سکے۔

اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر سید ساجد نقوی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید جعفر نقوی، سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی اور ضلعی صدر نثار ابوذر چوہان ایڈووکیٹ کے علاوہ عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، کئی ایک شہروں میں شرپسندوں کیساتھ ساتھ انتظامیہ مدعی سست گواہ چست کے مصداق بڑھ چڑھ کر زیادتیاں کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے روز اول سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور اب بھی اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند شرپسند ملک کا امن داو پر لگا رہے ہیں جنہیں لگام دینے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .