۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جماعت اسلامی خواتین ونگ

حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت سے توقع تھی کہ فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ دے گی، لیکن وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مظلومین غزہ کا نام تک نہیں لیا، پہلے اسمبلی اجلاس میں گھڑیاں، لوٹے اور بوٹ لہرائے گئے، گالم گلوچ ہوئی، ثابت ہوگیا دھاندلی زدہ حکمرانوں کو قوم کی کوئی پروا نہیں، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فیوڈل کلاس اور امریکی استعمار کے ایجنٹ اسلامی سوسائٹی کو مغرب زدہ کرنا چاہتے ہیں، عالمی طاقتوں کو پاکستان میں جمہوریت پسند نہیں، جعلی مینڈیٹ کے حامل ان لوگوں کو مسلط کردیا گیا جنہیں فلسطین کی فکر نہیں ہے اور نہ پاکستانی عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے عالمی یوم خواتین کو فلسطینی ماں بہنوں بیٹیوں کے نام کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ جنگوں میں سب سے زیادہ متاثرہ فریق عورت ہے، افغانستان، عراق، شام میں امریکی حملوں میں لاکھوں عورتوں پر ظلم ہوا۔

امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت سے توقع تھی کہ فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ دے گی، لیکن وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مظلومین غزہ کا نام تک نہیں لیا، پہلے اسمبلی اجلاس میں گھڑیاں، لوٹے اور بوٹ لہرائے گئے، گالم گلوچ ہوئی، ثابت ہوگیا دھاندلی زدہ حکمرانوں کو قوم کی کوئی پروا نہیں، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی کسی بچی یا خاتون پر ظلم ہوا، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان وہاں سب سے پہلے پہنچے۔ امیر جماعت نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کا دنیا میں 145 نمبر ہے، یہاں عورتوں کو وراثت سے محروم کردیا جاتا ہے، خواتین کے استحصال اور ہراسگی کے واقعات ہوتے ہیں، عورت محفوظ نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .