عالمی یوم خواتین
-
عالمی طاقتوں کو پاکستان میں جمہوریت پسند نہیں، جعلی مینڈیٹ کے حامل ان لوگوں کو مسلط کردیا گیا، سراج الحق
حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت سے توقع تھی کہ فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ دے گی، لیکن وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مظلومین غزہ کا نام تک نہیں لیا، پہلے اسمبلی اجلاس میں گھڑیاں، لوٹے اور بوٹ لہرائے گئے، گالم گلوچ ہوئی، ثابت ہوگیا دھاندلی زدہ حکمرانوں کو قوم کی کوئی پروا نہیں، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔
-
خواتین کو استعماری قوتیں آزادی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے۔
-
عورت مارچ
حوزہ/ ایک عورت کو معاشرے میں دو زاویوں سے دیکھا جاتا ہے: پہلا زاویہ فزیالوجی کی حیثیت سے ہے، کیونکہ عورت کا جسم مرد کے جسم سے کمزور ہوتا ہے اس لئے مرد کو عورت پر اس لحاظ سے برتری حاصل ہے۔ دوسرا زاویہ سوشیالوجی کا ہے، یہاں جنس نہیں، بلکہ جنسیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے، یعنی یہ فرہنگی لحاظ سے معاشرے میں جو کردار ادا کرتے ہیں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
آئین، قانون، سماجی و معاشرتی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج یا مارچ بلا تفریق سب کا حق ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اسلام نے خواتین کو بلند ترین مقام عطا کیا، ہر دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ عالمی برادری کو غزہ کی مظلوم مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خواتین ڈاکٹرز و عملہ نظر نہیں آتا، جواس کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا عالمی یوم خواتین پر پیغام:
خواتین کا معاشرے کی تربیت میں اہم کردار ہے؛ خواتین کیلئے مثالی کردار دختر پیغمبر حضرت فاطمہ ؑ کا کردار ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر، حقوق کیلئے آواز بلند کرنا، مارچ اور احتجاجی ریلیوں کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خواتین سے متعلق زیادہ تر حق تلفی اور بنیادی حقوق سلب کئے جانے کے واقعات ریکارڈ پر آتے ہیں۔
-
عالمی یوم خواتین:
اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا ہے، حضرت فاطمۃ الزہرا (س) مستورات کیلئے مثالی کردار، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اسلام سے قبل عورت کو معاشرے میں کوئی مقام حاصل نہیں تھا لیکن دین اسلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عورت کا جو مقام قرار دیا دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔