۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قم مقدس میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد

حوزہ/ حکومت مہدوی عالمی سطح پر قائم ہوگی اور ان کا لشکر بھی ایک بین الاقوامی فوج ہوگی جس میں ملکوں کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ اس عالمی فوج کی تشکیل کی ایک جھلک شہید قاسم سلیمانی نے عالم استکبار کے مقابلے میں ایک کثیر الملکی لشکر تشکیل دے کر دکھائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرزمین قم مقدس میں شہید قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس کی برسی کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے ایک پروگرام تقریب منعقد ہوئی۔

سید حامد علی شاہ نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا اور برادر ید اللہ عزیزی نے سلام اور کاچو اظہر عباس نے شہید قاسم سلیمانی کو اپنے انقلابی اشعار کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے قم مقدس میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد

پروگرام کے مہمان خصوصی اور خطیب موسسہ منتظران منجی کے رئیس حجۃ الاسلام و المسلمین استاد محمد شجاعی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں منجی عالم بشریت مہدی دوراں کے عالمی حکومت کے قیام اور اس حوالے سے رونما ہونے والے عالمی واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہدوی عالمی سطح پر قائم ہوگی اور ان کا لشکر بھی ایک بین الاقوامی فوج ہوگی جس میں ملکوں کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ اس عالمی فوج کی تشکیل کی ایک جھلک شہید قاسم سلیمانی نے عالم استکبار کے مقابلے میں ایک کثیر الملکی لشکر تشکیل دے کر دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ شہید سردار نے عالم استکبار کی تمام تر سازشوں کو بری طرح ناکام بنایا اور مقاومتی لشکر نے دنیائے استکبار کو اس کی تمام طاقتوں کے باوجود سخت ترین شکست دے کر دنیا کو داعش اور باقی اسلامی لبادے میں موجود تکفیری گروہوں سے پاک کردیا۔

پروگرام کے آخر میں مقابلہ کتب خوانی میں امتیازی نمبر لینے والے طلاب میں انعامات تقسیم کیے گئے اور دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .