۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یوم علی اصغر

حوزہ/ تبسم علی اصغر جس نے ھر دور کے یزید کی نیدیں اڑا دی ہے کل کے یزید کے فوج میں بھی اس ہی ششماہے علی اسغر نے وہ کھلبی مچادی تھی کہ فوج اشقیاء منھ پھیر پھیر کے رو رہی تھی اسی طر آج کے یہ یزید جانتے کے کہ علی اصغر کا  عالمی پروگرام اسی طرح سے ہوتا رہا اور لوگ اسکی مظلوم شہادت سے واقف ہوتے رہے تو آج کے بھی ہر یزید کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محرم الحرام ۱۴۴۳ ہجری کے پہلے جمعے کو دنیا بھر کے ۴۵ ممالک میں سات ہزار سے زائد مقامات پر عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق،ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر موضع تاراگھڑ میں عالمی یوم علی اصغر مومننین نے مولانا سید نقی حسین جعفری کے ساتھ منایا جس میں کثیر تعداد میں مومنین تارا گڑھ نےحصہ لیا اور دنیا جہاں کی ظالم طاقتوں کے خلاف عالمی یوم علی اصغر کو ایک احتجاج کی شکل میں منایا۔

یوم علی اصغر دنیا کے ہر ظالم کے منھ پہ حق کا طمانچہ، مولانا سید نقی حسین جعفری

مولانا سید نقی حسین جعفری نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ تبسم علی اصغر جس نے ھر دور کے یزید کی نیدیں اڑا دی ہے آج حق پرست افراد عالمی یوم علی اصغر کو منانے میں مشغول ہیں تو وہیں طاغوتی و جابر حکومتیں امریکا و اسرائیل و آل سعود اس ششماہ کے عالمی پروگرام کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کی اگر ان سے پوچھا جائے کہ آخر تمہیں حسین کے اس ششماہے ننھے علی اصغر سے کیا ڈر ہے تو اس کا جواب دیں یا نہ دیں لیکن تاریخ گواہ ہے کل کے یزید کے فوج میں بھی اس ہی ششماہے علی اسغر نے وہ کھلبی مچادی تھی کہ فوج اشقیاء منھ پھیر پھیر کے رو رہی تھی اسی طر آج کے یہ یزید جانتے کے کہ علی اصغر کا  عالمی پروگرام اسی طرح سے ہوتا رہا اور لوگ اسکی مظلوم شہادت سے واقف ہوتے رہے تو آج کے بھی ہر یزید کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یوم علی اصغر دنیا کے ہر ظالم کے منھ پہ حق کا طمانچہ، مولانا سید نقی حسین جعفری

یوم علی اصغر دنیا کے ہر ظالم کے منھ پہ حق کا طمانچہ، مولانا سید نقی حسین جعفری


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .