۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عارف حسین الجانی

آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن اور انکی نابودی کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنوں سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور حکومت ہندوستان،پاکستان کو نقصان پہنچانے کی تاک میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی دفتر آئی ایس او سے جاری ہونیوالے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے۔

اپنے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور حفاظت میں شہداء کی قربانیاں ہیں۔ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی۔

یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین اور بے نظیر ہے، جسکی کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .