۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امیر جماعت اسلامی سندھ پاکستان

حوزہ/ امیر جماعت اسلامی سندھ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ امام حسین(ع) نے اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد و شہادت کا راستہ اپنایا تاکید کی کہ دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے مصطفی مسجد گارڈن کراچی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے، عالی مقام سیدنا امام حسین(ع) نے اسی عادلانہ نظام کیلئے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت جدوجہد و شہادت کے راستے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک یا تبدیلی قربانی مانگتی ہے، پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کرپشن اور فرسودہ نظام نے عوام کو مزید مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، ملک کا سب سے بڑا شہر و دارالحکومت کراچی میں تاحال پوش علاقوں سے بھی نکاسی آب نہیں ہو کسی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مگر کوئی داد و فریاد سننے والا بھی نہیں ہے، اس لیے دیانتدار اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .