۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خواجہ شفیق اللہ صدیقی

حوزہ/ متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ہستیوں کی توہین کسی بھی مذہب میں جائز نہیں، اقوام متحدہ اربوں مسلمانوں کی دل آزاری پر گستاخانہ جریدے اور مصنف کے خلاف ایکشن لے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پیغمبر اسلام (ص)کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن کو تباہ و برباد کرنے کی گھناونی سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس جسارت سے دنیابھر میں پھیلے ہوئے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اب انسانی حقوق کا واویلا کرنے والی تنظیمیں کہاں ہیں؟۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی شخص کو مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جبکہ مقدس ہستیوں کی توہین دنیا کے کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے، عالمی سطح پر انسانی حقوق کا چمپئین اقوام متحدہ اربوں مسلمانوں کی دل آزاری پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے جریدے اور اس کے مصنف کے خلاف فوری ایکشن لے۔

اس سے قبل بھی 2015ء میں جب اسی جریدے نے یہ ناپاک جسارت کی تھی تو پورا عالم اسلام میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی تھی، قانونی طور پر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عشاق رسول کی جانب سے اس جریدے کے دفتر پر حملہ کیا گیا اور گستاخ کو جہنم واصل کردیا گیا تھا۔ اگر دنیا مذہبی رواداری کا ماحول چاہتی ہے تو پھر اسے پیغمبر اسلام کے خلاف نفرت، بغض اور گستاخی کے خلاف عالمی قوانین پر عمل درآمد کرانا ہوگا بصورت دیگر عالمی امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس ناپاک جسارت پر متحدہ میلاد کونسل سراپا احتجاج ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .