حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے 15 ستمبر سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق ملک کورونا کے خطرے سے کافی حد تک باہر نکل آیا ہے، لہذا 15 ستمبر سے تمام دینی مدارس اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے مدارس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ علامہ افضل حیدری کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔