بدھ 9 ستمبر 2020 - 22:39
پشاور، شہید قیصر عباس کے خانوادہ سے مرکزی صدر 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اظہار تعزیت

حوزہ/ پشاور کے علاقے کوہاٹ میں  تکفیری دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والے نوجوان عزادار شہید قیصر عباس کے ورثاء سے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور کے علاقے کوہاٹ میں  تکفیری دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والے نوجوان عزادار شہید قیصر عباس کے ورثاء سے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی اور شہید کے حق میں فاتحہ خوانی کی۔

سابقہ ڈویژنل صدر راولپنڈی برادر مسلم حسین ، سابق ڈویژنل صدر پشاور نوید حسین انجم اور پشاور کے ڈویژنل صدر برادر ثقلین مہدوی وفد کے ہمراہ تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha