حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطهر امامین عسکریین (ع) میں حرم قمر بنی ہاشم حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام ثقافتی قرآنی ادارے کے تعاون سے روحانی قرآنی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبہ کربلا کے شہر الهندیه سے 180 سے زائد قاری اور حفاظ قرآن کریم نے شرکت کی۔
امام حسن عسکری (ع) کی ولادت کے دن منعقدہ اس اجتماع میں حرم مطہر کی فضا قرآن کریم کی روح پرور تلاوت سے گونج اٹھی۔
قابل ذکر ہے کہ حرم قمر بنی ہاشم حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام چلنے والے اس ثقافتی قرآنے ادارے نے اس سے پہلے بھی ایسے روحانی اجتماعات منعقد کیے ہیں۔









آپ کا تبصرہ