۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیعہ علماء کونسل سندھ

حوزہ/شیعہ علماکونسل پاکستان سندھ وتنظیم عزاداری کے زیر اہتمام شہادت امیرالمومنین کے مجالس جلوس پر حکومت کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کےخلاف قومی جماعتوں تنظیموں ماتمی انجمنوں اسکاوٹ وٹرسٹ کا اہم اجلاس انچولی امام بارگاہ میں منعقد ہوا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماکونسل پاکستان سندھ وتنظیم عزاداری کے زیر اہتمام شہادت امیرالمومنین کے مجالس جلوس پر حکومت کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کےخلاف قومی جماعتوں تنظیموں ماتمی انجمنوں اسکاوٹ وٹرسٹ کا اہم اجلاس انچولی امام بارگاہ میں منعقد ہواجس میں علامہ ناظرعباس تقوی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی برادر شمشی الحسن شمشی علامہ باقر زیدی علامہ رضی حیدر زیدی علامہ ماجد رضا عابدی علامہ نثاراحمد قلندری برادر شبررضا ایس ایم نقی برادر سہیل رضا علامہ کامران عابدی برادر حسنین مہدی موجود تھے اس موقع پر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کمیٹی کا اعلان کیا جو مرکزی جلوس 21رمضان کو sopکے مطابق نکالنے کے لیے حکمت عملی بنائیے گی اور تمام شرکا نے کمیٹی پر اعتماد کا اعلان کیا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کہا ہے کہ جب صدرمملکت وزیراعظم پاکستان نے ماہرین طب سے مشاورت کر کے یہ اعلان کیا ہے (ایس او پی ) کے تحت نماز تراویح و نماز جمعہ, مراسم عزاداری بھی منعقد ہوسکتی ہیں تو سندھ حکومت کا مراسم جلوس عزا پر پابندی لگانا عجلت کا فیصلہ ہے۔

صدر مملکت کی بیان کردہ ایس او پی کے تحت مراسم عزا منعقد ہونگے عوام مکمل احتطاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مراسم عزاداری کا انعقاد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .